ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آٹھ دسمبر کے بعد تیرہ دسمبر بھی گزر گیا، آر ہوا نا پار مگر لاہور کے عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آرپار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندہ دلان لاہور پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہے، عوام خصوصا ًزندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینار پاکستان پر حسرتوں کا جنازہ دھوم سےنکلا اورپوری قوم نےدیکھا، گذشتہ روز سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا، اور ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کر دیا، ناکام جلسی پرافراتفری پھیلانے والہ ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے، ان لوگوں نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، خود بیرون ملک بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم ملکی ترقی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد آ رہے ہیں: بلاول بھٹو

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن پر اپنےگرد گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستےپر گامزن ہے، کرپشن سےتجوریاں بھرنےوالوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے، جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی، احتساب سےگھبرا کرتماشہ لگانے والی پی ڈی ایم کا احتساب ہو کر رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں