وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن یوٹرن لے لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے اعلان کو واپس لیے جانے کے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عثمان بزدار نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن یوٹرن لے لیا گیا۔
پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن u-turn لے لیا گیا
پچھلےسال PTI حکومت نے تنخواہوں میں 35٪ اضافہ کیا جس میں 10٪ بنیادی تنخواہ میں اضافے کےساتھ 25٪ ڈسپیریٹی/سپیشل الاؤنس شامل تھا
اس سال وفاق میں مزید 15% اضافےکا نوٹیفکیشن اور 15٪ کا اعلان ہوچکاتھا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/Utazr0cAPr
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 13, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلےسال پی ٹی آئی حکومت نے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا، 10 فیصد بنیادی تنخواہ میں اضافے کے ساتھ 25 فیصدالاؤنس شامل تھے جبکہ اس سال وفاق میں مزید 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن ہوچکا تھا۔
عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ بھی شامل کیا ہے جس میں ن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں، اس لیے فیڈرل گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔