پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیر اعلٰی پنجاب کابیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پنجاب آمد پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سکھ برادری کی سہولت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں، سکھ یاتری پاکستان سے محبت اور بھائی چارے کا مثبت پیغام لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پنجاب آمد پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا سکھ برادری کی خدمت کر کے خوشی ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا نیا پاکستان تحمل، برداشت، بھائی چارے اور یگانگت کے سنہرے اصولوں پر چل رہا ہے۔ سکھ برادری کی سہولت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے، سکھ یاتری پاکستان سے محبت اور بھائی چارے کا مثبت پیغام لے کر جائیں گے۔

مزید پڑھیں : بیساکھی میلے میں شرکت، بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتریوں کی لاہور آمد

خیال رہے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں چار روزہ ساکھی میلہ شروع ہوگیا ہے ، مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئےاندرون اوربیرون ملک سےسکھ یاتریوں کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اٹک انتطامیہ نے سکھ یاتریوں کی حفاظت کےلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، بیساکھی میلے کےموقع پردنیا بھر سے دس ہزارسےزائدسکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے، جن کےلیے خصوصی ٹرین چلائی چلائی گئی ہیں جبکہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں صفائی، رہائش اور لنگر کااہتمام کیاگیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں