لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، عثمان بزدار سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔
اس سے قبل آج صبح وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
سردار عثمان بزدار نے قطار میں کھڑے ہوکربورڈنگ کارڈ لیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مصافحہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 7 روزہ دورہ مکمل کرکے 15 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔
پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے‘ عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، مالی دشواریو ں کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔