منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے، ہیلی کاپٹرکی لاہور ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی گئی، حادثہ ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کاہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ، جس میں وہ بال بال بچ گئے ، عثمان بزدار حافظ آباد سے لاہور آرہے تھے ، ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم کاہیلی کاپٹر کو لاہور ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب تھا کہ کبوتر ہیلی کاپٹر کےاگلے حصے سے ٹکرایا ، ہیلی کاپٹر کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد گئے تھے، جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ نےگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ ، پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122
اور پنڈی بھٹیاں کے لئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نےنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام ، واگزار کرائےگئے 58 کنال پر آم کے باغ اور کولو تارڑ میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں صوبے میں پچاس کروڑ پودےلگائیں گے، رواں سال نوے لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، حافظ آباد اور ڈی جی خان میں کوئی فرق نہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں