چونیاں: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں واقعے کے بعد قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان کر دیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے چونیاں میں متاثرین سے تعزیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہا تھا کہ چونیاں واقعے کی جیسے ہی اطلاع ملی، فوری اقدامات کی ہدایت کی.
ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، متعلقہ افسران کے خلاف چارج شیٹ کردی ہے، ملزم کی اطلاع دینےوالے کے لئے انعام کااعلان کیا ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ نقد انعام دیاجائے گا اور اس کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا.
قصور میں ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں، اسی باعث قصورکو فوری طور پر سیف سٹی سے جوڑا جا رہا ہے، قصور میں فوری طورپرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کی منظوری دی ہے.
مزید پڑھیں: چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب
عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جوبھی ہوسکتا ہے، کریں گے، پولیس میں کالی بھیڑیں برداشت نہیں کریں گے، جوافسران فارغ ہو رہے ہیں، ان کی دوبارہ پوسٹنگ نہیں ہوگی.
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کررہے ہیں، بہترین اور قابل افسران پرمشتمل جے آئی ٹی بنائی ہے.
سیاسی ہویاانتظامی کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، چونیاں میں ڈولفن فورس بھی تعینات کر رہے ہیں.