اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد لندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کےلیے لندن روانہ ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف،رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور خاندان کے دیگر افراد قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے،یہ پرواز دوحہ کے راستے لندن جائے گی.

وزیراعلیٰ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے،جن کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہو گی.

وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز، حسن نواز اور حسین نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں،آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف ہسپتال میں موجود ہوں گے.

یادرہے کہ لندن میں علاج کی غرض سے مقیم وزیراعظم نواز شریف کو ان کے معالجین نے طبی رپورٹس دیکھنے کے بعد فوری طور ہر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی تھی.

گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے اپیل کی تھی کہ وزیراعظم پاکستان کی سرجری اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے خلوصِ دل کے ساتھ کریں.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا تھا

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی،جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ”وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی”.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں