جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

لاہور: قومی خواتین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، واپڈا کی کھلاڑی نے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

تفصیلات کے مطابق الحمرا کلچرل کمپلیکس میں شروع ہونے والی تین روزہ وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور ڈیپارٹمنٹس کی پاور لفٹرز حصہ لے رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق ابتدائی روز کھلاڑیوں کے درمیان پاور لفٹ اور بینچ پریس کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دیگر سہولیات دی جائیں تو وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ چیمپئین شپ کے ابتدائی روز واپڈا کی کھلاڑی سائیبل سہیل نے سو کلو گرام وزن پاور لفٹ کر کے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں