اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان کےعوام کے لیے تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لیے علیحدہ گرڈ اسٹیشن بنے گا، منصوبے پرتقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے لیے علیحدہ گرڈ اسٹیشن بنے گا، پاورڈویژن نے منصوبے کے لیے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے پرتقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی، بارتھی خاص میں 132 کے وی کا گرڈ اسٹیشن بنایا جائے گا، گرڈ اسٹیشن کے ساتھ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، ٹرانسمیشن لائن49 کلومیٹرطویل ہوگی۔

- Advertisement -

کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ عالمی بینک اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے 35 کروڑ ڈالرکے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پروگرام اور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے 15 نومبرسے بند کر رہے ہیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل، فصلیں جلانے اورآلودگی پھیلانے پرجرمانے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں