تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی کیلئے موثرمہم چلانے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبے بھرمیں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صحت کے حکام شریک ہوئے اور وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھرمیں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حساس معاملے پر مؤثرمانیٹرنگ اور درست رپورٹنگ کی جائے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے انسداد ڈینگی کیلئے تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کیساتھ کلینکل مینجمنٹ پرتوجہ دی جائے، ٹیموں کونچلی سطح پر متحرک کیا جائے اور تشکیل کردہ ٹیمیں باقاعدگی سے شہر کے دورے کریں۔

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ انڈوراورآؤٹ ڈورسرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ڈینگی مچھر کی بریڈنگ اسپاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے صحت کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کیلئے مؤثرانتظامات کئے جائیں۔

Comments

- Advertisement -