اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی سیکیورٹی حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 14 اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جبکہ ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو ان اضلاع میں پولنگ کے دوران رینجرز کی تعیناتی اور امن وامان کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پلان سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کو صورتحال کنٹرول کرنے کی درخواست کررکھی ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں