بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ عبدالستارایدھی کی عیادت کے لئے ایدھی سینٹرپہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایدھی فاؤنڈیشن کے روحِ رواں عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آج بروزاتوارکراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹر میں عبدالستارایدھی سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔

اس موقع پرعبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی اوربیٹے فیصل بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے عبدالستار ایدھی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ملاقات کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’’عبدالستارایدھی انسانیت کے بڑے محسن ہیں اور ہماری دعا ہے کہ وہ جلد ازجلد صحت یاب ہوکرانسانیت کی خدمت کے اپنے مشن میں دوبارہ مشغول ہوجائیں۔

اس موقع پروزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سول کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن دعا ہے کہ وہ بھی جلد صحت یاب ہوں‘‘۔،

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میں 1973 کے آئین پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہوں اور جانتا ہوں کہ آئین کے مطابق وزیراعظم کی ذمہ داریاں آئین کے مطابق مکمل طور پرکسی کو تفویض نہیں کی جاسکتی، ہاں محدود مدت کے لئے چند اختیارات دیے  جاسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں