بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جھوٹ بولنے والے بائیس کروڑ عوام پر رحم کریں، شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے بائیس کروڑ عوام پر رحم کریں، پاکستان میں اب جھوٹ اور بہتان تراشی کی سیاست نہیں ہوگی۔

یہ بات انھوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات سے خدمت نہیں بلکہ ملک کو کھوکھلا کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نےعوام کی دن رات خدمت کی ہے، عوام خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ان سے قبل ریلوے میں کچھ نہیں کیا گیا تھا، یہ کبھی بھی ترجیحات کا حصہ نہیں بنا لیکن اب آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے عملی اقدامات عوام کے سامنے ہیں، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا وقت گزر چکا ہے۔خیال رہے کہ ان کا اشارہ سیاسی حریف عمران خان کی طرف تھا جن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی سیاست میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت شریف خاندان کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے، نیب میں‌ مختلف کیسز کے تحت تحقیقات جاری ہیں، اس سلسلے میں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں