بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث لندن والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، مراد

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ پاکستان بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی اختیار کرچکی ہے، لندن کا کوئی بھی رکن ملک کے خلاف سرگرمیوں میں پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا ہی حصہ ہے، وزیراعظم جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں ویسے انہیں سب سے پہلے ہمارے صوبے آنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی یقین دہانیوں کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور اُن کی ٹیم نے بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے لہذا اب متحدہ لندن کا کوئی بھی رکن ملک مخالف سرگرمیوں میں پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل کو لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور اس موقع پر مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

سنیئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 4 اپریل مرکزی رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد نوڈیرو میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں آئندہ کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں