پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سندھ میں کوروناوائرس کے92نئےکیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 21 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کوروناوائرس کے92نئےکیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ، جس کے بعد صوبےمیں مجموعی تعداد1188ہوگئی جبکہ 349افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا افسوس کےساتھ آج وہ ہی ہوگیا،ایک ہی خاندان کے 7افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ضلع وسطی کراچی میں گھرکاسربراہ باہر سےوائرس لیکر گھرگیا، خاندان سمیت ایک سال کےبیٹے اور6سال کی بیٹی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں رہنےوالوں سےگزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں، راشن اور امداد کے ساتھ کورونا وائرس گھر نہ لے جائیں، راشن یا امدادلیتے وقت ایک دوسرے سےفاصلہ ضرور رکھیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹےمیں ہم نے 642 ٹیسٹ کیے اور اس کےدوران کوروناکے92کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوئے، جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ،اموات کی تعداد 21 ہوگئی ،کورونا کے سبب مرنےوالوں کی شرح 1.8 فیصدہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران سے 4 مرحلوں میں 1380 افرادجنھیں سکھر میں رکھا تھا، سکھرمیں رکھے280 افرادکی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ، ان میں 242 ٹھیک ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  اس وقت سکھر میں 38 افراد ، گھروں میں 436 افراد اور اسپتالوں 59 مریض زیر علاج ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کےمجبورہوکرخودکشیاں کرنےکی خبربےبنیاد ہے، عوام تکلیف میں ہیں مگر حکومت ان کابھرپور ساتھ دے رہی ہے، لاک ڈاؤن ختم ہوگاتو زندگی نئےاصولوں کےساتھ شروع ہوگی،عوام کواپنی اور اپنےخاندان کی صحت کابھرپور خیال رکھنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں