منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مراد علی شاہ کا ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رابطہ، ٹریفک بحال کروانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد کا مختصر دورہ کر کے واپس کراچی پہنچ رہے ہیں، انہوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رابطہ کر کے سڑکوں پر ہر صورت ٹریفک بحال رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد دھرنوں کے مقامات پر رینجرز اور پولیس کی نفری کو بھیج دیا گیا تاکہ مظاہرین کو مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر کیا جائے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی صوبائی حکومتوں کو امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے 6 مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں، نمائش، ٹاور، اسٹار گیٹ، کے فور چورنگی، سندھی ہوٹل نیور کراچی اور ماڑی پور پر مظاہرین نے دھرنا دیا ہوا ہے۔

رینجرز حکام اور پولیس افسران دھرنے ختم کروانے کے لیے شرکاء سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔

اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر کا اجلاس

علاوہ ازیں چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پیز کا اجلاس طلب کر کے اُس کی صدارت کی جس میں جڑواں شہروں کے راستے کھولنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرنے پر اتفاق اور نہ ماننے کی صورت میں آپریشن کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، ملکی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ سنایا جس کے بعد ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے کارکنان نے ملک بھر میں نکل کر عدالتی فیصلے کے خلاف سڑکوں کو بلاک کیا۔

کچھ دیر قبل عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ریاست عوام کی حفاظت ہر صورت کرے گی، انہوں نے دھرنا دینے والے افراد سے منتشر ہونے کی بھی اپیل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں