اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کی سندھ آمد کی مجھے اطلاع نہیں دی گئی تھی: مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سندھ آمد کی مجھے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس میں منعقد کی گئی تقریب میں بھی مجھے مدعو نہیں کیا گیا.

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد کے اگلے دن کہا گیا کہ کے فور کے اجلاس میں آپ شرکت کریں گے، مگر  آدھے گھنٹے بعد بتایا گیا کہ کے فور کے حوالے سے منعقد ہونے والا اجلاس منسوخ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مجھے نہیں بلاتے، انھیں پتا ہے کہ میں سندھ کے عوام کے لیے ان سے سوال پوچھوں گا۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وزرا کو جواب نہیں دیتے، تو میرے سوال کا کیا جواب دیں گے.

مزید پڑھیں: کراچی کیلئے 162ارب روپے کا ترقیاتی پیکج تازہ ہوا کا جھونکا ہے، خالد مقبول صدیقی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعطم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر شہر قائد کے لیے 162 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا گیا.

البتہ اس دورے کے دوران پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت میں اختلافات اور فاصلہ نظر آیا. وزیر اعظم کا صوبائی حکومت کی جانب سے استقبال نہیں کیا گیا، ادھر وزیر  اعظم کے زیر صدارت ہونے والی تقریبات اور اجلاسوں میں وزیر اعلیٰ سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں