ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسزتھے اور 2 جنوری 2022 کو403 کیسزرپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021 میں اومی کرون ٹیسٹ کےلیے351 ٹیسٹ کیے گئے، 315ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کیسز ظاہر ہوئے ، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔

- Advertisement -

اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کرگئے، 51میں سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا جبکہ 6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دے دی۔

دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے ، اس سےقبل کراچی میں 44کیس پہلے سامنے آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں