جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ کابینہ کو کل سے یوم آزادی کی بھرپور تیاری کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے تاریخی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کل سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ثقافت کو ہدایت کی کہ ’’وہ 14آگست کو ساحل سمندر پر عوام کےلیے ملی نغموں پر مبنی میوزیکل شو کا اہتمام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں’’14اگست کی صبح سندھ کابینہ کے اراکین مزار قائد پر حاضری دینگے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرینگے، بعد ازاں اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قومی پرچم لہرائیں گے‘‘۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’’وہ ذاتی طور پر اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ھاوٴسز کا دورہ کریں گے اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد اور تحائف دیں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ ’’وہ بیورو کریسی، ڈویژنل،ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے دفاتر اور سرکاری گھروں پر قومی پرچم لہرانے کا آغاز کردیں‘‘۔

پڑھیں :   “شکریہ پاکستان” مہم میں اے آروائی کے ساتھ ہیں، ڈی جی رینجرز

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ’’کابینہ کے تمام اراکین اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لہرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں،اسکولوں اور دیگر دفاتر کے دورے فوری طور پر شروع کرتے ہوئے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیں‘‘۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری ثقافت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو یوم آزادی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں کی ٹیموں کے درمیان فٹبال کے میچز کا اہتمام کریگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر ’’میں اپنی کابینہ کے ہمراہ فٹبال میچ کھیلوں گا جس میں چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے‘‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں