بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اے ٹی ایم کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ پر کیش ٹرانسفر، اہم خبرآگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نےچیئرمین نادرامحمد طارق ملک سے ملاقات میں کہا کہ ایسا نظام بنائیں کہ اے ٹی ایم کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ پر ہی کیش ٹرانسفر ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے چیئرمین نادرامحمد طارق ملک کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نادراایسانظام بنائےجس سے ہمارے پاس سامان لینے اور دینے والے کا ریکارڈ ہو، لوگ کہتے ہیں ان کو کچھ نہیں ملا اور انتظامیہ کہتی ہے انہوں نے سامان دیا ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ اورمتاثرین کی ہرقسم کی مدد کا ڈیٹا بنانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے یقین دہانی کرائی کہ کہا کہ سندھ حکومت کے لئے ڈیٹا بیس بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ میعاد ختم شناختی کارڈز کی تصدیق کا کام فوری شروع کیا جائے، جس پرچیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا اپنے موبائل یونٹس امدادی کیمپوں کے قریب قائم کریں گے، نقد رقم منتقل کرنے کیلئے نادرا ایس اوپیز بنارہی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ پر ہی کیش ٹرانسفر ہو جائے تو چیئرمین نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈ پر بھی بینک اکاؤنٹ کھل جائے گا اور نقد رقم بھی منتقل ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ یونین کونسل سطح پرامدادی کاموں کا ڈیٹا چاہتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں