کراچی : ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیراعلی قائم علی شاہ سے پولیس کی جانب سے اشتہار پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن پر بات چیت کی گئی ۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پولیس کی جانب سے رینجرز کے خلاف اشتہار شائع ہونے پرتشویش کا اظہار کیا ، جس پر وزیراعلی نے ڈی جی رینجرز کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا ۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اشتہار کے شائع ہونے کے معاملے پر ذمہ داران کو سزا دلانے کی بھی یقین دہانی بھی کرائی.