جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کورونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کی رپیڈ ٹیسٹ مشین اور ٹیسٹ کٹس خریدنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی رپیڈ ٹیسٹ مشین اور ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ٹیسٹنگ صلاحیت 5ہزارتک کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر صحت نے بتایا 7500 ٹیسٹ کٹیں موجود ہیں اور تمام کٹیں آئند ایک ہفتےکےلیے کافی ہیں، آئندہ 3دن میں 15 ہزار کٹس مزید آئیں گی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 لاکھ کٹس کاآرڈر یوکے کی کمپنی کو فوری دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مسلسل کاوش کےبعد ہماری ٹیسٹنگ گنجائش فی دن 2020 ہوگئی ہے، ٹیسٹنگ صلاحیت 5ہزارتک کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے6 نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کی منظوری دی اور کہا میں لیبزکی تعداد بھی بڑھانا چاہتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کینیڈا سےریپڈ ٹیسٹ مشین کےساتھ ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس خریدنے کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام مشینوں اور ٹیسٹنگ کٹوں کی تکنیکی کمیٹی منظور ی دےچکی ہے،کورونا وائرس کی تشخیص، علاج و سہولیات کو بہترین بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےسروسز اسپتال کراچی میں کورونا کے مریضوں کیلئے یونٹ قائم کرنے کی تجویز منظور کرلی اور فوری طورپر13.4 ملین روپے سروسز اسپتال کے کورونا وائرس یونٹ کے لیے جاری کردیئے.

مراد علی شاہ نے کورونا مریضوں کےلیےبستر، الگ وارڈ، ضروری مشینری کی فوری خریداری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کسی بھی وقت جاکر یونٹ کا دورہ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں