بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بجٹ میں عوام کےلئےکوئی ریلیف نظرنہیں آرہا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا بجٹ میں عوام کےلئےکوئی ریلیف نظرنہیں آرہا ، وزیراعظم عوام کو چھوڑ دیں، مزید تباہ کرنے کا نہ سوچیں، سندھ کا بجٹ جمعہ کوپیش کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم عباس کمیلی کےگھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کابینہ کے ہمراہ مرحوم عباس کمیلی کےگھرتعزیت کیلئے آیا ہوں، علامہ صاحب کا معاشرے میں اہم مقام تھا، مرحوم عباس کمیلی کی کمی حکومت بھی محسوس کرےگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے اپنے دس منٹ کے خطاب میں ایک بھی اچھی خبر نہیں سنائی اس وقت پورا ملک شدید مشکل میں ہے، بجٹ میں کوئی ریلیف کی بات نظرنہیں آرہی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا اتنی غیریقینی کبھی نہیں دیکھی، وزیراعظم نے کہاکہ عوام کوچھوڑیں گے نہیں، وزیراعظم صاحب عوام کو چھوڑ دیں، مزید تباہ کرنے کا نہ سوچیں۔

انھوں نے کہا وفاق نے پچھلے ماہ 50ارب روپے دیئے تھے، عیدسےقبل وفاق کوبقایا 174ار ب کے لیے خط لکھا تھا،دوسرے صوبوں میں جادوگر بیٹھے ہیں جو کچھ بولتے نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا آج وزیراعظم پیغام میں کہتےہیں کہ سخت دن آئیں گے ، کے فور منصوبہ وزیراعظم نےخود بندکیا، وزیراعلٰی سندھ یہ اتفاقیہ جیتے یہ عوام کوریلیف نہیں دے سکتے، سندھ کا بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں