منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جارہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ والے صارفین کو بہت جلد مفت بجلی فراہم کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سولرلائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی ناصر شاہ نے انہیں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جاتا ہوں لوگ مہنگی بجلی کے حوالے سے بات کرتے ہیں، بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت چھوٹے صارفین کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ 100 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دیں، سندھ میں تقریباً 20 لاکھ گھر 100 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں جلد از جلد مفت بجلی مہیا کی جائے گی، مہنگی بجلی نے ملک بھر میں بے چینی پیدا کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جارہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ ورلڈ بینک کے ساتھ بات چیت تیز کرکے مدد لی جائے، انہوں نے محکمہ توانائی کو تھرکول پر سستی بجلی کی پیداوار پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں 26 لاکھ ایسے گھر میں جو گرد اسٹیشن سے بہت دور ہیں، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ سولر آف گرڈ گھروں کو سولر ہوم سسٹم دیے جائیں۔

اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کونسی تجویز کو حتمی شکل دی جائے کابینہ میں غور کرکے منظوری دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں