جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کتابوں سے محبت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچ روزہ کتب میلے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ودیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر کتب میلے میں شرکت کی ہے، میں جب بھی اسلام آباد جاتا ہوں کتابیں ضرور خریدتا ہوں، ملک سے باہر گیا تو پتا چلا جتنی چاہے لائبریری سے کتابیں حاصل کرلو۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دعامنگی کوتمام ترٹیکنالوجی بروئے کار لا کر بازیاب کروایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکریٹری تعلیم کو اساتذہ کی پوسٹنگ پر پابندی کے لیے کہا ہے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک ایک کمروں کے اسکول ختم کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا یونین کے لیے قانون سازی ہورہی ہے، طلبا یونین کا پاکستانی ماڈل اپنایا جائے گا، طلبا پاکستانی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔

دعا منگی اغوا کیس کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ دعا منگی کے کیس پر نظر ہے، معاملے کو میں خود دیکھ رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں