اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

مراد علی شاہ جوش خطابت میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا نام بھول گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کے دوران جوشِ خطابت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا نام بھول گئے۔

مراد علی شاہ کے نام بھول جانے پر اردگرد کھڑے لوگوں نے انہیں یاد دلانے کی کوشش لیکن وہ یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ بس مرتضیٰ وہاب کو جانتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان اگر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرتے تو شاید پی ٹی آئی ارکان انہیں ووٹ دے دیتے، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا ناپسندیدہ ترین شخص ہے۔

- Advertisement -

افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں، کراچی کے عوام کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں، شہر میں گراؤنڈز کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے، عوام کی خدمت کریں گے تو عوام ساتھ بھی دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق عوام کی زندگیوں کی بہتری کیلیے کوشاں ہیں، تربیتی مرکز نوجوانوں کو مہارتوں، علم اور مواقع سے آراستہ کرے گا، ترقی ایک سفر ہے اور ہم مل کر آج اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں