ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

میئر کراچی رات بھر جاگتے ہیں تاکہ ہم سکون سے سوسکیں، وزیر اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب رات بھر جاگتے ہیں تاکہ ہم سکون سے سوسکیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے ہمارا میئر آیا ہے، شہر کی سڑکیں بنانا بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جہاں سڑکوں پر گڑھے ہیں ان کو فوری پُر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہرکا بیشتر حصہ دیکھا ہے، حالات کافی بہتر، سڑکیں کلیئر ہیں، پوری کوشش ہے کہ کسی بھی صورتحال میں عوام کو کم سے کم تکلیف پہنچے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، ہم ہرمشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے ایسٹرن اضلاع میں شدید بارشیں ہورہی ہیں، سندھ کے کچھ اضلاع کے شہروں میں پانی جمع ہوا ہے، امید کرتے ہیں عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کیا گیا ہے، ہماری تیاری پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اگلے 16 سال بھی حکومت میں رہیں گے، ٹینشن نہ لیں، نالوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں، ہمارے 16 سال کا حساب لینے پر آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سڑکیں بناتا رہوں پیچھے سے کوئی توڑتا رہے، آج بھی کراچی کے نالوں سے بوریاں نکل رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں