کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کوجوباتیں بتائیں وہ سب نہیں بتا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس نےکہا میڈیامیں غلط آیا میں نے آپ کوطلب کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس کا شکرگزارہوں انہوں نے مجھے کچھ بتانے کا موقع دیا، چیف جسٹس کوجوباتیں بتائیں وہ سب نہیں بتاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا سندھ کے اسپتال کے پی سے بہترنظرآئے، چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے آئندہ دورے پراین آئی سی وی ڈی جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس میرے ساتھ تھرکے دورے پرچلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اورآبپاشی سے متعلق تفصیلات مانگی گئی تھیں۔
اس سے قبل آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کی چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘چیف جسٹس
یاد رہے کہ گزشتہ روزمیگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ نے بتایا تھا عدالتی مداخلت سے دستاویزات ملنے شروع ہوگئے، چیف جسٹس نے کہا تھا ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا، کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔