جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1949 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مزید 38 اموات کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 78 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات 1243 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 1949 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 78267 تک جا پہنچی۔

وزیراعلیٰ سندھ اموات کے حوالے سے کہا سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک صوبے بھر میں 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 11901 ٹیسٹ کئےگئے، سندھ میں مجموعی طور پر ابتک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دن میں مزید 1452 مریض صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 43 ہزار 444 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں آج33580مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں،78 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 696مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116وینٹی لینٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24گھنٹے میں 1139 نئے کیسز آئے ہیں اور اپیل کی کہ احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پی پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں