منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کورونا کی مقامی منتقلی خطرناک ہے،روک تھام نہ ہوئی تووائرس بے قابو ہوجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے شہروں میں کورونا وائرس کی مقامی طورپر منتقلی میں تیزی آگئی، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی ٹرانسمیشن خطرناک ہے، فوری روک تھام نہ کی گئی تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی کوروناوائرس سےمتعلق رپورٹ سامنےآگئی ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ مقامی افراد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں پہلےدن سےاب تک کوروناسے61افرادجاں بحق ہوئے اور تقریباًروزانہ 2افرادکوروناکی وجہ سےہلاک ہورہےہیں، شہروں میں کوروناکی مقامی ٹرانسمیشن نے تیزی آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو کوروناسےمتعلق موصول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سے کشمور اور تھرپار کر تک کورونا پھیل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام ڈی سیزکوہاٹ اسپاٹ علاقوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہاٹ اسپاٹ ہووہاں لاک ڈاؤن مزید سخت کیاجائے اور ضرورت پڑے تو ہاٹ اسپاٹ والی گلیوں کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ کے ہر علاقے کے مکینوں کا کوروناٹیسٹ کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا مقامی ٹرانسمیشن خطرناک ہورہی ہے، فوری روکاجائے، فوری روک تھام نہ کی گئی تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارےپاس ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی کمی نہیں، اب وقت آچکا ہے اسے استعمال کیا جائے، مساجد میں نماز باجماعت ہوگی،لیکن ایس اوپیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں