پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 10زخمی ہوئے۔

جامعہ کراچی دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کون شخص ہوگا جو اپنے استاد کو مارے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے خبردار کرتا ہوں ہم نے بہت برا وقت دیکھا ہے ، ہم دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، ہم دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کرینگے ، چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلے کئے اور حکومت کے مشکل فیصلوں کا عوام نے ساتھ دیا، کراچی کے تاجروں نے کورونا کے دوران حکومت کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد کراچی میں ٹیکس دینے کا پوٹینشل ہے، میراتعلق سیہون سے ہے، جو چھوٹا سا شہر ہے، میں کہتا ہوں کراچی 90 فیصد ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب ٹریک پر لائیں گے تو سیہون بھی اتنا ٹیکس دے گا، چاہوں گا کہ لوگ زیادہ کمائیں اور کراچی اور زیادہ ٹیکس دے۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ سابق حکومت نے ساڑھے تین سال کیا کیا جو ایک اور موقع مانگ رہےہیں، گزشتہ دور حکومت میں ہر چیز میں تباہی آئی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا اسمبلیوں کے اندر ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا کہ کوئی ایک دوسرے سے بات ہی نہیں کر سکتا تھا ، آن لائن میٹنگزمیں جھڑپیں بھی ہوئیں، اگر ساتھ مل کر بیٹھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں