ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اورسیاست کوداؤ پرلگا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اورسیاست کوداؤ پرلگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اور سیاست کوداؤ پر لگارہے ہیں، عمران خان تمہارا کھیل ختم ہوچکا ہے اور اپنی اکثریت کھو چکے ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان بھی اپنا آئینی فرض نہیں نبھارہے، 172 سے زیادہ ممبران عدم اعتمادمیں ووٹ کریں گے۔

- Advertisement -

شیخ رشید کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک وفاقی وزیرنےکہہ دیامیڈیاکی نوکری پراسکی نظرہے، وہ کل کہہ رہا تھا کہ صدرکی مرضی ہےکہ ایک مہینہ لگادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جیسےہی عدم اعتمادکامیاب ہوئی آئین کےمطابق اسی لمحےہی عمران خان وزیراعظم کاعہدہ کھودیں گےکسی نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جووزیراعظم ہی نہ رہےتواسےعہدہ سنبھالنےکاکیسےکہاجاسکتاہے، صدرکواسی وقت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا، ملک مزیدبحرانوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بارآئینی طریقہ کارکےتحت وزیراعظم تبدیل ہورہا ہے،ہمیں تو خوش ہونا چاہیے، خوش ہونا چاہیے کہ جسے اکثریت پسند نہیں کررہی اسے آئین کے تحت ہٹا رہے ہیں۔

سندھ ہاوس پر حملے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ ہاؤس میں جوکچھ ہوااس کےخلاف درخواست دی، ان کےایم این اے اور وزیر بے ہودہ باتیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا سندھ ہاؤس کےحوالےسےدرخواست پرایکشن لیں، ہم چاہتےہیں کیس کومیرٹ پرچلائیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات نہ دیں جوغداری کامرتکب ٹھہرا دیں، آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں، یہ لوگ ہواس باختہ ہوگئے ہیں، بہت کم لوگ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے ہماری کافی بات چیت ہوئی، ایم کیوایم کےساتھ صوبےکی ترقی کیلئےکام کرناچاہتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں