پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبےمیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ انتظامیہ کو ضروری احکامات دے دیئے ہیں ، احتجاج کے نام پرگاڑیوں کو آگ لگائی گئی جس کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توڑپھوڑ کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کی گئی ہے، اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچھ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں پرامن رہو کچھ کہتے ہیں باہرنکلو ، اپنے اپنے کام پر جائیں کوئی کسی کو روکنے کی جرات نہیں کریگا

وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کیا کہ املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ، اس دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جبکہ ریڈ بس کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں