بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رضا علی عابدی کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی، انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

[bs-quote quote=”علی رضا عابدی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو” author_job=”چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی”][/bs-quote]

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز اور پولیس کو واقعے کے بعد ممکنہ صورتِ حال کے لیے الرٹ کر دیا۔

دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہم دردی کا اظہار کیا، انھوں نے کہا ’علی رضا عابدی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔‘

صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل بہت افسوس ناک واقعہ ہے، ہماری خواہش تھی علی رضا عابدی کو پیپلز پارٹی میں آنا چاہیے، عام انتخابات سے پہلے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے، انھوں نے آصف زرداری سے بھی ملاقات کی تھی، سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں ہے۔

مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’دہشت گردی کی مذموم کارروائی شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔‘


یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ علی رضا عابدی کی شہادت پر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا، یقین کرنا مشکل ہے علی رضا عابدی اب ہم میں نہیں رہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بھی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ’علی رضا عابدی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ان کے جانے پر ہمیں افسوس ہے، علی رضا عابدی کا قتل سندھ حکومت کے لیے باعثِ تشویش ہے، کراچی کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں