کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے سانحہ کارسازکی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شواہد دھو دیئے گئے، تحقیقات اسی وقت سے ہوتی تونتیجہ نکل آتا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ کارساز کی نویں برسی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے یادگار شہدا پر پہنچ گئے، شہدا یاد گا پر حاضری دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بلاول نے شہید بی بی کا مشن آگے بڑھایا۔
وزیراعلی نے سانحہ کارساز کی تفتیش کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے شواہد دھو دیئے گئے تھے، تحقیقات اسی وقت سے ہوتی تونتیجہ نکل آتا۔
مزید پڑھیں : سانحہ کارساز کی قیامت صغریٰ کو نو برس بیت گئے
انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرتحقیقاتی ٹیم بنائی ہے، وزیراعلی نے سلام شہداء ریلی کو کامیاب کو بنانے پر اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کیا۔
گورنرسندھ سے متعلق وزیراعلی مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، میں نہیں ہٹاسکتا ،عشرت العباد پر الزامات لگتے رہے ہیں۔
وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے سندھ کے شاہ نے درست برتاؤ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ توانائی بحران کاحل صرف سندھ کے پاس ہے۔