پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے مراد علی شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف گھوٹکی میں سرکاری مشینری استعمال کرنے کے الزام میں ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

یہ درخواست پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے دائر کی، پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گھوٹکی میں سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ تین دن پہلے جام سیف اللہ کے پاس گئے اورسپورٹ مانگی۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اپنے اس عمل سے الیکشن کمیشن پربراہ راست اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت حکومتی افراد الیکشن پراثرانداز نہیں ہوسکتے، لہٰذا ان کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے طے کرلیا ہے کہ ہرکام میں دو نمبری کرنی ہے، عمران خان گھوٹکی تعزیت کیلئے گئے تھے، کوئی میڈیا ٹاک نہیں کی۔

وزیر اعظم نے مرحوم وفاقی وزیر علی محمد مہر کیلئے فاتحہ خوانی کی تھی، بعد ازاں نثار کھوڑو بھی پریس کانفرنس کرتے رہے لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں