منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کسی میں طاقت ہی نہیں کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرے ، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی میں طاقت ہی نہیں ہے کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرے، سندھ کےعوام ہمارے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس بار بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ٹھٹھہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، گھارو میں متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو ہدایت کی ہے کہ نالوں پرتجاوزات فوری ختم کرائی جائیں اور بارش کے بعد نکاسی آب کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کیئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 28اگست کوبلدیاتی ادارے ختم ہوجائیں گے، بلدیاتی ادارے ختم ہونے پرایڈمنسٹریٹر مقرر کیے جائیں گے، پوری کوشش ہوگی جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئےصوبہ کا شوشہ چھوڑنے والوں کے پاس عوام کے لئے کچھ نہیں، اس لئے یہ لوگ ہمیشہ اس طرح کا انتشار پھیلاتے ہیں، کراچی سےہم جیتے نہیں لیکن ہمارے وزرا سڑکوں پر تھے، یہ لوگ جب مطمئن نہیں کرپاتےتوایسی باتیں کرتےہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2سال سے وزیراعلیٰ ہوں لیکن وفاقی وزرا ملنے کو تیارنہیں ، اب موقع ملا ہے،وفاقی منصوبوں کے مسائل کو دیکھیں گے، وفاقی حکومت کا اپنا اور صوبوں کے اپنے آئینی اختیارات ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پرہمارے کافی وسائل خرچ ہوئے،ریونیوکم جمع ہوا، بلدیاتی الیکشن پرمردم شماری کونسل آف کامن انٹرسٹ کونوٹیفائی کرناہے، ابھی تک نوٹی فائی نہیں کیاگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سجاول میں مین سیم نالے کے دورے کے موقع پر کہا کسی میں طاقت ہی نہیں ہے کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرے، سندھ کےعوام ہمارے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش بہت ہوئی ہے نقصان بھی ہوا ہے ، ضلع کمیٹی نقصان کاتخمینہ لگائے گی پھر پیکیج دیا جائے گا ، خرم شیرزمان کبھی یہاں آیا ہے یا کسی نے دیکھا ہے، وزیر اعلیٰ ہوں ،لانگ بوٹ اوررین کوٹ پہن کربارش میں لازمی نکلوں گا، بارش میں نکلوں گاتو عوام کے مسائل پتاچلیں گے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نےاچھی سڑکیں بنائی ہیں،جلدسجاول میں ضلعی دفاتربھی بنائیں گے، سندھ کےسیم نالوں میں صفائی کے اچھے کام کرائے ،آبادی بھی بڑھ گئی ہے، بارش کے دوران کسی ایک جگہ بھی سیم نالوں میں شگاف نہیں پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں