جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دوستانہ میچ میں وزیراعلیٰ سندھ کی آل راؤنڈر پرفارمنس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال سندھ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا اور سندھ میں کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے فروغ کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

یہ بات انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی یہ میچ این ای ڈی الیون اور این ای ڈی الیومنے کے درمیان کھیلا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بہترین پرفارمنس دی اور اپنی ٹیم کو میچ بھی جتوایا اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس لیے سابق کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ سندھ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کریں اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد دیں۔

خیال رہے این ای ڈی یونیورسٹی میں دوستانہ کرکٹ میچ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی المنائی کی جانب سے کھیلتے ہوئے آل راؤنڈر پرفارمنس دی اور 4 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 27 رنز بنا کر اسٹمپ آوٹ ہوئے جب کہ نپی تلی بالنگ سے تین اوور میں دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم (این ای ڈی المنائی) نے 10 اووز کے میچ میں 107 رنز اسکور کئے این ای ڈی المنائی نے این ای ڈی الیون کو 17 رنز سے شکست دے کر جشن آزادی کرکٹ میچ جیت لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں