کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید537 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12017 اور اموات کی تعداد 200 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید537 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد12017ہوگئی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹےمیں 11 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں اسوقت تک 200 مریض کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آج 68 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے اور صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے ابتک95053 ٹیسٹ کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں سے 432 کا تعلق کراچی سے ہے، ملیر میں 142، وسطی میں 62 ،شرقی میں 61 ، جنوبی، کورنگی میں 58،58 اور غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔
اندرون سندھ کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں 22، شکارپور 19، قمبر شہداد کوٹ میں 11، ٹنڈوالہیار میں 8 ، لاڑکانہ میں 7 ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹیاری میں 4،4 ، جیکب آباد میں 3، سجاول میں 2 ، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں 1،1نیا کیس سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیئےگئےوقت کےمطابق شروع ہوا، تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے،میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے مگر ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں۔