منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 104کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے سب سے زیادہ 104کیسز سامنےآئے ، جو انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 6 اموات ہوچکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتہائی تشویش ناک ہے آج کورونا کے سب سےزیادہ کیسز سامنےآئے ، 24 گھنٹے میں 104 کوروناکےکیس آئے، جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے، جو تشویش کا باعث ہے

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں 531 ٹیسٹ کیے گئے ،104 یعنی 20فیصدمثبت آئے ،وزیراعلیٰ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 6 اموات زیادہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال خراب ہونےکی وجہ لاک ڈاؤن پرسختی سے عمل نہ ہوناہے، لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سےعمل ہورہاتھاتوصورتحال بہتر تھی ،ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا ،آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی کیس بڑھ رہےہیں ،وہاں لاک ڈاؤن سخت کیا جارہاہے، 371 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں اور آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 788 ہوگئی ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 336 اور سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا میں 656، بلوچستان میں 220 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 762 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں