تھرپارکر: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول پراجیکٹ سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تھر کول پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ تھرکوئلے سے بجلی پیدا ہو کر گرڈمیں شامل ہوئی۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ شہیدبی بی نے جو خواب 1994 میں دیکھا تھا، وہ آج شرمندہ تعبیر ہوا، تھر کول کے لئے 2008 میں تھرکول انرجی بورڈ قائم کیا گیا تھا۔
سید مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو بلاول بھٹو باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے، ہم تھر کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، جن کی زمین سے کول نکلا۔
مرادعلی شاہ اینگرو کارپوریشن سے مل کر کول پراجیکٹ پرکام کیا اور کامیابی ملی، تھر کے کول کی رائلٹی تھر فاؤنڈیشن کے حوالے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع
یاد رہے کہ آج پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، تین سو تیس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کردی گئی۔
تھرکول انتظامیہ نے منصوبے کی کامیابی پر جشن منایا، جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلٰی سندھ نے منصوبے کی کامیابی پر عوام کومبارکباد پیش کی۔