کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں سرکاری محمکوں کے ترقیاتی کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئےیڈ یشنل چیف سیکریٹر ی ترقیات کو تمام محمکوں کے کاموں کی رفتار کے بارے میں فہرست پیش کر نے کا حکم دیاہے۔
مراد علی شاہ تمام محکموں کے تر قیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نےتمام صوبائی محکموں کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں پہلا اجلاس آج محکمہ صحت سے متعلق ہوگا،جس میں وہ محکمہ صحت میں جاری تر قیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہےگا۔
مزید پڑھیں:کراچی: شوروم مالکان کو فٹ پاتھوں سےگاڑیاں ہٹانے کا حکم
یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی پیکیج پر اجلاس ہوا تھاجس میں وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ شہر میں کار شوروم مالکان اپنی گاڑیاں فٹ پاتھ پر کھڑی کردیتے ہیں، عوام کو فٹ پاتھ پر چلنا نصیب نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر قائد میں کار شوروم مالکان کو دوہفتوں میں شہر بھر کے فٹ پاتھوں سےگاڑیاں ہٹانے کا حکم دیاتھا۔