اشتہار

راشن تقسیم واقعہ: سندھ حکومت نے امداد کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیمنزچورنگی بھگدڑواقعے کےمتاثرین کیلئےامداد کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھگدڑ واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپےمالی امداد دی جائےگی جبکہ واقعے میں زخمی افراد کو 1 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ انتظامیہ کو فوری طور پر جاں بحق افراد،زخمیوں کے کوائف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوائف اکٹھےہوتےہیمتاثرین میں امدادی رقم تقسیم کی جائیگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جاں بحق افراد میں تین بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، واقعے میں متعدد خواتین بے ہوش ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق فیکٹری میں زکوٰۃ یا راشن کی تقسیم سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا، پولیس کو آگاہ کیا جاتا تو فیکٹری میں مناسب انتظامات کرتے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں