تازہ ترین

سندھ میں برطرف سرکاری ملازمین کی بحالی کا بل منظور

کراچی : سندھ اسمبلی میں پچھلے ادوار میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی ذبردستی برطرفی کیے گئے ملازمین کی بحالی کے لیے بل متعارف کرادیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج پرویز مشرف کے دور حکومت میں برطرف کیے گئے 619 ملازمین کی بحالی کے لیے بل متعارف کراتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا یہ وہ ملازمین تھے جن کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر پبلک سروس کمیشن بورڈ کی سفارش پر ہوا تھا۔

بعد ازاں ان ملازمین نے اگلے عہدوں پر ترقی کے لیے امتحان بھی امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا تھا لیکن ایک آمر نے آکے اِن با صلاحیت ملازمین کو سیاسی نفرت کا نشانہ بناتے ہوئے فارح کردیا تھا۔

انہوں نے بل کی حمایت میں اراکین اسمبلی کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کہا جارہا ہے کہ یہ نوکریاں جیالوں کو نوازنے کے لیے دی جا رہی ہیں تو کیا جیالوں کو نوکری کرنے کا حق نہیں؟ میں بھی ایک جیالا ہوں اور وزیراعلیٰ بھی ہوں،یہ نوکریاں میرٹ کے اصولوں کو پورا کرتے ہوئے بی بی شہید نے دی تھیں تھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایوان کو مذید بتایا کہ ان 619 ملازمین میں کسی کے خلاف نہ تو کوئی عدالتی فیصلہ ہے نہ ہی یہ لوگ اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپوائنٹ کیے گئے تھے رہی بات تنخواہوں کی تو کسی چیف سیکرٹری نے کسی مقام پر یہ نہیں کہا کہ تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں،یہ لوگ پہلے ہی ملازمت پر تھے انہیں بس بحال کیا گیا ہے جو کہ ان ملازمین کا حق تھا۔

Comments