جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی کےعوام کے ساتھ دھوکہ نہیں ہونے دوں گا، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ ریلوے حکام کراچی سرکلرریلوےمیں مسائل پیدا کر رہے ہیں، پراجیکٹ میں تاخیرہوئی تو جوابدہ ریلوے اور وفاق ہونگے، کراچی کےعوام کے ساتھ دھوکہ نہیں ہونے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پیک کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ کے سی آر کیلئے ریلوے حکام ریلوے ٹریک کاپورشن نہیں دینا چاہتے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ میں تاخیرہوئی تو جوابدہ ریلوے اور وفاق ہونگے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت ہے، زمین پر پہلا حق کراچی کے عوام کا ہے، کراچی کے عوام نے بڑے دھوکے کھائے ہیں اب میں دھوکا دینے نہیں دوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اکیس نومبر کو جے سی سی اجلاس میں معاہدے پر دستخط ہونے چاہئیں، وزیر اعظم سے بھی بات کروں گا۔

اجلاس میں وزیراطلاعات،چیف سیکریٹری ،چیئرمین پی اینڈ ڈی ،پرنسپل سیکریٹری اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں