کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ سانحہ نورانی کے زخمیوں میں زیادہ تعدادکراچی کے لوگوں کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی کے سول اسپتال میں سانحہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس سانحے کے بعد شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے لیے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ کمشنرکراچی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جلداز جلد معلومات اکھٹی کی جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ افرادی قوت کا ہے جس کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاسول اسپتال میں 42 کے قریب زخمی آئے تھے ان میں سے16کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا ہے اور باقی 29افراد سے 4 سے 5افراد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ 34 لاشوں میں سے 32 کی شناخت ہوچکی ہے جو قانونی کارروائی کےبعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 65 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔