کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ یوم عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹیی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ سندھ کے کے طوفانی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی محرم الحرام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرنے کے لیے سب سے پہلے کراچی کے مرکزی جلوس کی گذر گاہ کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث غیر معمولی انتظامات کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ رینجرز پولیس نے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس کی انتظامیہ اور لوگوں کی جانب سے صوبائی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پرشکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ آئی جی اے ڈی خوجہ کے ہمراہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے دورے پر خصوصی طیارے میں روانہ ہوگئے ہیں، دوران پرواز وہ آئی جی سندھ سے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ لیتے رہے۔