بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن فٹبال ٹیم کو لیاری آنے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فٹبال کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیاری ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کی سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کی جائے گی اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔

- Advertisement -

اس ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹینا کی سفیر کو بتایا کہ صوبے میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر کے کھارے پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے 50 ملین ڈالرز کا بندوبست کیا ہے۔ نجی سرمایہ کار آ جائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے اسے شہریوں کو پینے کے لیے فراہم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیدرآباد تا سکھر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی نجی شراکت داری کے تحت کرنا چاہتے ہیں۔

ارجنٹائن کی سفیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گوداموں کو قائم کرنے کے لئے ارجنٹینا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں طے ہوا کہ جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ آکر متعلقہ محکموں سے ملیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے انویسٹمینٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آپباشی کو ارجنٹائنی سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں