جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فہمیدہ ریاض منفرد اسلوب کی شاعرہ تھیں، ان کی ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ ریاض منفرد اسلوب کی شاعرہ تھیں۔

سردار عثمان بزادر نے کہا کہ مرحومہ کی ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ فہمیدہ ریاض حقوق نسواں کی ایک توانا آواز تھیں، ان کا انتقال اردو ادب کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔

نامور شاعرہ اور ادیبہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئیں


اردو کی نامور شاعرہ اور ادیبہ فہمیدہ ریاض گزشتہ رات انتقال کر گئی تھیں، ان کی عمر 73 سال تھی اور کافی عرصے سے شدید علیل تھیں۔

فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں اور طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو ’فنون‘ میں چھپی۔

معروف شاعرہ کا پہلا شاعری مجموعہ ’پتھر کی زبان‘ 1967 میں آیا اور ان کا دوسر مجموعہ ’بدن دریدہ‘ 1973 میں ان کی شادی کے بعد انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جبکہ تیسرا مجموعہ ’کلام دھوپ‘ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں