لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے ملاقات کی جس میں انہوں نے حلقے کے مسائل اورگوجرانوالہ کے امور سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج فیصل آباد جا رہا ہوں،جلد گوجرانوالہ آؤں گا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں صحت و تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،گوجرانوالہ کے سیوریج مسئلے کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،سابق حکمران نمائشی منصوبوں پر کام کرتے تھے۔
پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔